_15806590032gmvt0.png

Tags :

#دربار صدیقی کےبارے ہرزہ سرائی حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے منکرین زکوۃ کے خلاف جب جہاد کا اعلان کیا تو صحابہ کو شرح صدر نہ تھا اس موقع پر آپ کا دلیرانہ موقف ان الفاظ کے ساتھ سامنے آیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں زکوۃ کے اونٹوں کے ساتھ جو رسی آتی تھی اب اگر کوئی اس کا انکار کرے گا تو ابوبکر اس کے خلاف جہاد کرے گا ،۔ اس سے اندازہ لگائیں آپ شریعت کے معاملہ میں کس قدر سخت تھے ۔ایک اور موقع پر فرمایا اینقص دین وانا حیی ۔ اللہ کے دین میں کمی واقع ہو اور میں زندہ ہوں یہ نہیں ہوسکتا ۔ انبیاء کی وراثت کے معاملہ میں واضح حدیث موجود ہے الانبیاء لم یورثوا درھما ولادنانیر انبیاء کی وراثت درھم اور دنانیر نہیں ہوا کرتے ان کی وراثت علم ہے ۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا وراثت کا سوال لے کر دربار صدیقی میں گئیں ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس حدیث کے حوالے سے بتایا ۔انبیاء کی وراثت جاری نہیں ہوتی ۔ وہ اس موقع پر خاموش ہوگئیں ۔سلام اللہ علیہا۔ اس کے بعد دور فاروقی عثمانی میں اس بابت کوئی مطالبہ نہیں ہوا ۔ ساری باتیں مان لیں جب حضرت علی رضی اللہ عنہ خلافت کے دربار میں آئے ۔خلیفہ بنے انہوں نے بھی صدیقی فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کی ۔خود واپس لے سکتے تھے کہ معاذ اللہ صدیقی فیصلہ درست نہ تھا ۔۔ ایسا کچھ نہیں ہوا تو معلوم شود کہ ابوبکر صدیق کا فیصلہ صائب تھا ۔ اب کل ایک نجی چینل پر محترمہ ہلکان ہوئے جارہی تھی کہ انصاف تو اس دن ختم ہوگیا تھا جب دربار صدیقی میں فاطمہ الزہراء رضی اللہ عنہا کو انصاف نہیں ملا ۔ سوال یہ ہے کہ اگر صدیق انصاف نہیں کرتا تو کون کرتا ؟ اپنا سب کچھ نبی پر وار دینے والا بھلا کیوں بنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ چھپائے گا۔ صدیق اکبر پر اتنا بڑا الزام کیوں کر لگایا اور اہانت امیز پہلو میں کیوں ؟ اگر صدیق اکبر کا فیصلہ غلط تھا تو باقی صحابہ کیوں نہیں بولے ؟تو کیا وہ سب معاذاللہ غلط کو صاد کونے والے تھے ؟ صحابہ تو غلطی پر منبررسول پر بیٹھے عمر سے سوال کردیتے تھے کہ کرتا کہاں سے آیا؟اس کپڑے سے کرتا نہیں بن سکتا توپھر شریعت کے اتنے بڑے مسئلے پر ان کی خاموشی کیوں کر ہوسکتی ہے ؟ اللہ اللہ فی اصحابی لاتتخذوھم من بعدی غرضا۔صحابہ کرام بالخصوص خلفاء راشدین کے بارے میں ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے ۔نجی چینل اور اور اس پر براجمان محترمہ اور اینکر کی دیدہ دلیری پر نوٹس لینا چاہیے ۔پیام امن اور استحکام پاکستان بیانیہ کہاں سو جاتا ہے ۔ توصیف احمد

This site was designed with Websites.co.in - Website Builder

IMPORTANT NOTICE
DISCLAIMER

This website was created by a user of Websites.co.in, a free instant website builder. Websites.co.in does NOT endorse, verify, or guarantee the accuracy, safety, or legality of this site's content, products, or services. Always exercise caution—do not share sensitive data or make payments without independent verification. Report suspicious activity by clicking the report abuse below.

WhatsApp Google Map
Enquire Now
×

Leave Your Message

If you have any questions about the products/services we provide simply use the form below.

Safety and Abuse Reporting

Thanks for being awesome!

We appreciate you contacting us. Our support will get back in touch with you soon!

Have a great day!

Are you sure you want to report abuse against this website?

Please note that your query will be processed only if we find it relevant. Rest all requests will be ignored. If you need help with the website, please login to your dashboard and connect to support

;